یوم تکریم شہداء 25 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟

ہم نیوز  |  May 23, 2023

وفاقی حکومت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کو مدِنظر رکھتے ہوئے 25 مئی کو ملک بھر میں ‘یومِ تکریمِ شہداء’ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے 25 مئی کو ‘یوم تکریم شہدا پاکستان’ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر 25 مئی کو عام تعطیل کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 25 مئی کو عام تعطیل سے متعلق اب تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More