غیر ملکی میڈیا کے مطابق حفاظتی باڑ توڑتا ہوا ایک سفید رنگ کا ٹرک واشنگٹن میں موجود وائٹ ہاؤس سے متصل عمارت میں گھس گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق باکس ٹرک کے ڈرائیور نے دو مرتبہ حفاظتی باڑ کو جان بوجھ کر ٹکر ماری۔ پولیس کی طرف سے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق واقعے میں اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول روبوٹ کے ذریعے ٹرک کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے امریکی ‘سیکرٹ سروس’ کے ترجمان نے بتایا کہ ٹرک وائٹ ہاؤس کے میدان سے ملحقہ لافائیٹ اسکوائر پر حفاظتی رکاوٹوں سے ٹکرایا جس کے بعد وائٹ ہاؤس سے متصل کچھ سڑکوں اور پیدل چلنے والے راستوں کو عام عوام کیلئے بند کردیا گیا۔
🚨: A U-Haul truck rams into security barriers outside the White House
📌 l #DC
Currently multiple law enforcements and the secret service along with bomb squad are on the scene after a U-Haul truck crashes and rams into security barriers outside near the… pic.twitter.com/QNO28VJMEx
— R A W S A L E R T S (@rawsalerts) May 23, 2023