ایشیا کپ، بھارت پاکستان کے ہائبرڈماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، شرط رکھ دی

ہم نیوز  |  May 23, 2023

بھارت نے ایشیا کپ 2023ء میں پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا کرکٹ بورڈ ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان کو تحریر ی یقین دہانی کرانا ہوگی۔

اس حوالے سے بی سی سی آئی باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا، اس ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے مقابلے بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔

بھارت کے فیصلے کے بعد ہی ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے جبکہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، بھارت کے ایشیا کپ میں پاکستان آنے سے انکار پر پاکستان نے بھی انڈیا میں ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا سخت موقف اختیار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More