غربت سے تنگ چار بچوں کے باپ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہم نیوز  |  May 23, 2023

کراچی بن قاسم ٹاؤن کے علاقے پیپری سندھی گوٹھ میں بے روز گاری سے تنگ چار بچوں کے باپ سے خود کشی کرلی۔

بن قاسم ٹاون تھانے کے علاقے پیپری سندھی گوٹھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ امتیاز ولد ہدایت اللہ کے نام سے کی گئی۔

متوفی چار بچوں کا باپ تھا اور متوفی نے بے روزگاری سے تنگ آکرگلے میں رسی کا پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More