ہم نیوز | May 23, 2023
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ اجرا کی آخری تاریخ 4 جون ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عازمین حج کی آمد جاری ہے اور اس سلسلے میں مسجد الحرام میں خیر مقدم کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھاکہ 4 جون سے مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہوگی،سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ، سیاحت اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں، سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 18 جون ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More