عمران خان نیب راولپنڈی پیش ہوں گے، لاہور سے روانہ

ہم نیوز  |  May 23, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان القادر ٹرسٹ کیس (190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل) میں آج قومی احتساب بیورو راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کوالقادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں 22مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم عمران خان نے اپنے وکلاء کے ذریعے 22مئی کی بجائے23مئی کو نیب میں پیشی پر رضا مندی سے آگاہ کیا تھا۔

عمران خان نے اتوار کے رو ز غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو میں کہا تھاکہ 80فیصد امکان ہے کہ مجھے منگل کے روز نیب میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا جائے گا۔

عمران خان لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، دوسری جانب راولپنڈی میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے، اسلام آباد میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More