پرویز الہیٰ کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی افواہیں، مونس الہیٰ نے وضاحت کر دی

ہم نیوز  |  May 22, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی پارٹی عہدہ چھوڑنے سے متعلق خبروں پر مونس الہیٰ نے وضاحت کر دی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی پی ٹی آئی کی صدارت چھوڑنے سے متعلق خبر کو جعلی قرار دیا۔

Fake news!!!!

— Moonis Elahi (@MoonisElahi6)

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاہت حسین دبائومیں ہے،وجاہت حسین نے اپنا فیصلہ کیا،ان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے ۔

رہائش گاہ پر کیا ہوا تھا؟ چوہدری شجاعت نے سب بتا دیا

فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے،غلط فہمیاں الگ چیز ہے،ہردور میں کوشش رہی کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات اچھے ہوں۔

وزیر اعظم ،شجاعت ملاقات : سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی پر اتقاق

میں اور مونس الہٰی دیوار کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،ہمارا فرض ہے کہ مشکل وقت میں عمران خان کاساتھ دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More