بھارتی اداکار ادتیا سنگھ راجپوت کی پراسرار موت

ہم نیوز  |  May 22, 2023

ممبئی: بھارتی اداکار ادتیا سنگھ راجپوت پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد پولیس نے موت وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مؤقر بھارتی انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق 32 سالہ ادتیا سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ کے بیت الخلا میں مردہ حالت میں پائے گئے، اس کا انکشاف بھی اس وقت ہوا جب ان کے دوست ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ جائے وقوعہ سے بھی ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ادتیا سنگھ کو سب سے پہلے بیت الخلا سے ان کے دوست اور عمارت کا چوکیدار لے کر اسپتال پہنچے تھے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی تھی جس کے بعد پولیس پہنچی۔

پولیس نے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن بعض میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر منشیات کا زائد استعمال موت کا سبب بنا ہے۔

بھارتی اداکار ادتیا سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کی شروعات 17 سال کی عمر میں کی تھی جب کہ وہ کرانتی ویر اور میں نے گاندھی کو نہیں مارا جیسی بڑی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت بھی پراسرار طور پر موت کا شکار ہوئے تھے اور تاحال ان کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کا ایسا نتیجہ سامنے نہیں آسکا ہے جو ان کے فینز کو مطمئن کرسکے۔

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار نے خود کشی کرلی

سشانت سنگھ راجپوت کے حوالے سے تاحال متعدد حلقوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ان کا قتل کیا گیا تھا، بھارت میں معروف اداکارہ سری دیوی سمیت کئی اداکاروں اور اداکاراؤں کی موت کو تاحال پراسرار قرار دیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More