ایک کروڑ روپے میں خلا میں شادی کرنے کی منفرد سہولت

ہم نیوز  |  May 22, 2023

کسی دوسرے شہر یا ملک میں شادی کرنے کے رواج کے بارے میں تو آپ نے سنا ہوگا لیکن اب زمین سے کئی لاکھ فُٹ بلندی پر خلا میں بند کیپسیول میں بھی شادی کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

امریکی خلائی ادارے ‘اسپیس پرسپیکٹیو’ کی جانب سے شادی کرنے والوں کیلئے یہ بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے لڑکا لڑکی خلا میں شادی کرسکیں گے۔ اس دوران وہ وہ زمین کا بہترین اور بڑا نظارہ بھی دیکھ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق شادی کرنے والے جوڑے کو ایک کاربن نیوٹرل غبارے نیپچون کی مدد سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ اس غبارے کا ڈیزائن اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ اس کے چاروں طرف بڑی کھڑکیاں لگائی گئی ہیں جس سے زمین سمیت خلا میں موجود سیاروں کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ شادی کے خواہش مند افراد کیلئے خلائی جہاز نیپچون کا تجربہ صرف یادگار نہیں بلکہ بہترین ہوگا۔ یہ کیپسیول 2024 میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ پہلے سے ہی اس کے 1 ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

خلا میں شادی کرنے کی سہولت کوئی بھی جوڑا فی فرد ایک کروڑ روپے میں حاصل کرسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More