ایل سیلواڈور میں فٹ بال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک

اردو نیوز  |  May 22, 2023

ایل سیلواڈور کے شہر سین سیلواڈور میں ایک فٹ میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم سے کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب سین سیلواڈور کے سٹیڈیم میں لیگ میچ کھیلا جا رہا تھا اور اس کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے ٹکٹس خرید رکھے تھے۔

تاہم میچ شروع ہونے کے بعد بڑے گیٹس کو بند کر دیا گیا جبکہ اس کے بعد آنے والے لوگ چھوٹے گیٹوں سے داخل ہو رہے تھے۔

بڑا گیٹ نہ کھولنے پر بعض ٹکٹ لینے والے افراد نے غصے میں آ کر دھکم پیل شروع کر دی جس سے گیٹ گیٹ ٹوٹ گیا اوربھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد لوگوں کے قدموں تلے کچلے گئے۔

عینی شاہد 14 سالہ ڈائیگو ارننڈو نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ اتوار کی رات کو میچ دیکھتے پہنچے تھے جو کوارٹر فائنل تھا جو الیانہ کلب اور فیز کے درمیان مونومینٹل سٹیڈیم میں ہو رہا تھا۔

 انہوں نے بتایا کہ صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب ایک چھوٹے گیٹ پر بہت زیادہ لوگ جمع ہوئی اور دھکم پیل کی وجہ سے وہ گیٹ نیچے گر گیا۔

’میں نیچے گر گیا اور کئی لوگ میرے اوپر سے گزرے، کچھ لوگوں نے مجھے کھینچ کر باہر نکالا۔ قدموں تلے آنے والے دیگر دو افراد نے میرے سامنے دم توڑا۔

ڈائیگو ارننڈو کے والد ہیکٹر ریواس کا کہنا تھا کہ واقعہ اس وجہ سے پیش آیا کہ صرف دو چھوٹے گیٹ کھلے تھے جبکہ باقی کے بڑے گیٹوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More