محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ بلوچستان، زیریں خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے، کوئٹہ، قلات، تربت، لسبیلہ، خضدار، کیچ، پنجگور، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیر ہ اسماعیل خان میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور رحیم یار خان میں آند ھی جبکہ جیکب آباد، دادو اور گردونواح میں آندھی اورجھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔