نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈنے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کر دی

ہم نیوز  |  May 21, 2023

نیوزی لینڈ کرکٹ بورکی جانب سے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کر دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے لیے مثبت بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی براہ راست سیریز کے حوالے سے معاملات پر نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے بات کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر بات چیت جاری ہے، ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دعوت نامے کے بعد پی سی بی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے اور اگلے چند روز میں سیریز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More