عثمان ترکئی کا پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان

ہم نیوز  |  May 21, 2023

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عثمان ترکئی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق عثمان خان ترکئی نے 9مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے ہم اب ان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

میں نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفی دےدیاہے،آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ سے نہیں لڑوں گا۔

کرنل شیر خان شہید کے گائوں سے میر ا تعلق ہے، کرنل شیر خان شہید کی حمایت میں ریلی بھی نکالی۔

عمران خان اور ان کی پارٹی نے دہشتگردی کی، کل پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More