ہم نیوز | May 21, 2023
پی سی بی نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا جو قومی سینئر، انڈر 19 اور شاہینز ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جس کے چیئرمین سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون الرشید ہوں گے جب کہ حسن چیمہ سلیکشن کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔
سلیکشن کمیٹی پاکستان کی قومی ٹیم، انڈر 19 اور شاہینز ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔ کمیٹی کا پہلا ٹاسک کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔ اس کیمپ کا انعقاد آئندہ ماہ لاہور میں ہوگا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More