پی ٹی آئی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا، غلام سرور خان

ہم نیوز  |  May 21, 2023

سابق وفاقی وزیر اورپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفے دینا اور اسمبلیاں توڑنا اس وقت کے لحاظ سے درست فیصلہ تھا لیکن اس کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔

غلام سرور خان نے مزیدکہا کہ جن لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کےگھر پر حملہ کیا ہے ان کے خلاف اگر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے تو اسی کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر حملہ،پاکستان پر حملہ اور پاکستانیوں کے دل پر حملہ ہے میں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More