برن: سوئٹرز لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا چھوٹا طیارہ فرانس کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے چھوٹے طیارے کو سیاحت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ جو پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ جس نے سیاحت کی غرض سے ہی قریبی ائرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
حادثے کے فوری بعد ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا تھا تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا رہا۔
پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔