ایشیا رگبی ڈویژن ون چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ہم نیوز  |  May 20, 2023

ایشیا رگبی ڈویژن ون چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، لاہورچار سے آٹھ جولائی تک اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی یونین نے ایونٹ کی میزبانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا رگبی کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے منعقدہ ٹورنامنٹ کی شاندار کامیابی کے ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں غیر معمولی تنظیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

پاکستان رگبی، ایشیا رگبی کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ میں شریک ممالک کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتے ہوئے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے نئے معیارات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یا د رہے کہ پاکستان رواں سال ایشیا کپ (کرکٹ) کی بھی میزبانی کریگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More