ٹی 20 ورلڈکپ 2026کی اکیلے میزبانی کریں گے، صدر سری لنکن کرکٹ بورڈ

ہم نیوز  |  May 20, 2023

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کی صدارت کا تاج مسلسل تیسری بار شمی سلوا کے سر سج گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی کرکٹ کے اہم رکن سری لنکا میں بورڈ کے انتخابات مکمل ہو گئے۔

شمی سلوا نے بطور صدر ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ ان کے ساتھ تمام ممبران بھی دو سال کے لیے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔

شمی سلوا نے صدارت سنبھالنے کے بعد کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026کی اکیلے میزبانی کریں گے۔

بھارت کو شراکت داری سے آؤٹ کرنے کےلیے انہوں نے سیلاب سے تباہ ہونے والے تمام اسٹیڈیمز کو عالمی معیار کے مطابق  بنانے کا اعلان کر دیا۔

یاد رہے کہ سری لنکا اور انڈیا 2026 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبا ن ہیں ، اس کے علاوہ رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کے انعقاد کیلئے بھی سری لنکا کا وینیو فیورٹ ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More