امیر جماعت اسلامی کے قافلے پر خود کش دھماکہ کرنے والے حملہ آورکا پتہ چل گیا

ہم نیوز  |  May 20, 2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش دھماکہ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی، ہلاک ہونے والا دہشتگرد کوئٹہ کا رہائشی نکلا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایاکہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کی شنا خت ہو گئی ہے، حملہ آور کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو ڈیڑھ سال سے گھر سے غائب تھا۔

حملہ آور کے خاندان کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں انسداد دہشتگردی، اقدام قتل اور 3,4,5ایکسپلو سیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

وا قعہ کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے اور حملہ آور کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More