اپنے ساتھ زیادتی برداشت کی لیکن ملک کے ساتھ ناقابل برداشت ہے، اجمل وزیر

ہم نیوز  |  May 20, 2023

تحریک انصاف کے سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائدین سے ناراضی تھی،پی ٹی آئی نہیں چھوڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھ زیادتی برداشت کی لیکن ملک کے ساتھ ناقابل برداشت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More