ہم نیوز | May 20, 2023
تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ کسی کے دباؤ میں نہیں کر رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے منسلک رہنا وطن سے بے وفائی سمجھتا ہوں، یہ میرا وطن ہے اور میری فوج ہے، ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔
نو مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے منسلک رہنا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More