پاکستانی روپیہ مزید گرے گا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 کا ہو گیا

ہم نیوز  |  May 20, 2023

امریکی جریدے بلوم برگ نے نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا۔

جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔

معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے، جریدے کے مطابق سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے معاملات بھی تعطل کا شکار ہیں اور ان سب کا تعلق آئی ایم ایف کی منظوری سے ہے۔

جون اور جولائی سے لے کر ستمبر تک 5 سے 6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں مگر ہمارے فارن ریزرو 4 ارب ڈالر کے قریب ہیں، اس سے خطرات میں مزید اضافہ ہو گا اور پاکستانی روپے پر پریشر بڑھے گا۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 301 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 285 روپے 82 پیسے تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More