دلہن شادی ادھوری چھوڑ کر امتحان دینے پہنچ گئی

ہم نیوز  |  May 20, 2023

بھارت کے شہر جھانسی میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے ایک امتحانی مرکز میں تمام لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے سجی سنوری دلہن کو آتے دیکھا۔

کرشنا راجپوت بی اے فائنل کی طالبہ ہیں اور شادی والے دن ان کا سوشیالوجی کا پرچہ تھا،دلہن کرشنا راجپوت کا کہنا تھا کہ میرے لیے امتحان بھی اتنا ہی اہم اور ضروری تھا جتنا کہ شادی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرچہ دینے کے بعد میری رخصتی ہوگی، دلہن کے امتحان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں صارفین پسند کرچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More