ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کی خلاف ورزی، بابر اعظم کو بھی روک لیا گیا

ہم نیوز  |  May 20, 2023

لاہور ایکسائز نے بغیر نمبر اور ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کے خلاف جاری آپریشن میں قومی کپتان بابر اعظم کو نادہندہ سمجھ کر روک لیا، چیک کرنے پر ٹوکن ٹیکس دہندہ نکلے۔

محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے نادہندہ گان کے خلاف صوبہ بھر میں آپریشن جاری ہے،لاہور کی ٹیم نے لبرٹی چوک پر گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھی کہ کپتان بابر اعظم کی گاڑی کو ٹوکن ٹیکس بارے چیک کیا گیا،ایکسائز ڈائریکٹر محمد آصف کے مطابق بابر اعظم نے ٹوکن نادہندہ کے خلاف آپریشن پر ایکسائز ٹیم کو سراہا۔

چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ بابر اعظم کی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس ادا ہے،ایکسائز ٹیم نے بابر اعظم کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور سیلفیاں بھی بنائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کے بھائی فیصل اعظم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی تمام گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس میں نے خود ادا کیا ہے، بابر اعظم کو ایکسائز والوں نے چیک کیا ٹوکن ٹیکس ادا تھا، ٹوکن ٹیکس ادا ہونے کے بعد اہلکاروں نے بابر اعظم کو سیلفی کی درخواست کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More