ٹک ٹاک پر لگائی جانے والی پابندی چیلنج

ہم نیوز  |  May 20, 2023

نیویارک: امریکی ریاست مونٹانا میں ٹک ٹاک پر لگائی جانے والی پابندی کو عدالت میں چینلج کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست موٹانا میں مختصر ویڈیو ہوسٹنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف ٹک ٹاک صارفین نے عدالت سے رجوع کر لیا اور ایپلی کیشن پر لگائی گئی پابندی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔

مونٹانا کے گورنر گریگ گیانفورٹ نے کہا کہ یہ قانون سازی مونٹانا کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی نگرانی سے بچانے کے لیے ہماری مشترکہ ترجیح کو مزید آگے بڑھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ ریاست قومی سلامتی پر اختیارات کا استعمال کرنا چاہتی ہے جو مونٹانا کے پاس نہیں ہے۔ مونٹانا اپنے رہائشیوں کو ٹک ٹاک دیکھنے یا اس پر کچھ پوسٹ کرنے پر پابندی نہیں لگا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ مونٹانا کے گورنر گریگ گیانفورٹ نے چند روز قبل ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے قانونی بل پر دستخط کیے تھے جس کے بعد یہ مختصر ویڈیو ہوسٹنگ ایپلی کیشن پر پابندی لگانے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More