سابق اسٹار فٹبالر انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  May 20, 2023

نیویارک: سابق امریکی اسٹار فٹبالر جیم براؤن 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی اسٹار فٹبالر جیم براؤن نے اداکاری اور شہری حقوق کی خاطر فٹبال کے کیریئر کو جلد ختم کر دیا تھا۔

جم نے فٹبال کو اپنے کیریئر کے عروج پر خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اداکاری شروع کی اور وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ انہوں نے 50 سے زیادہ فلموں اور ٹی وی پراجیکٹس میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

جم براؤن کی اہلیہ نے کہا کہ وہ ایک بہترین ساتھی سے محروم ہو گئی ہیں۔ جم بہترین شوہر اور والد تھے وہ ہم سب کا خیال رکھتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More