ڈریپ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ہم نیوز  |  May 19, 2023

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے جب کہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا تین مہینے کے بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More