پائپ اور ٹونٹیاں چوری کا مقدمہ فواد چوہدری نامزد ہیں یا نہیں؟ گھمبیر مسئلہ بن گیا

ہم نیوز  |  May 19, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری واش روم کی ٹونٹی اور پائپ چوری کرنے کے مقدمے میں نامزد ہیں یا نہیں؟ گھمبیر مسئلہ بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک مقدمے کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پنجاب پولیس نے فواد چودھری پر اسکول کی ٹونٹی اور پائپ چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جس پر ملتان پولیس کے ترجمان نے مقدمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس مقدمے پر کسی کو بھی نامزد نہیں کیا گیا اور اس ٹوئٹ میں صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب فواد چوددھری نے مقدمے سے متعلق ٹوئٹ پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More