فواد چودھری پر واش روم کی ٹونٹی اور پائپ چوری کرنے کی ایف آئی آر درج

ہم نیوز  |  May 19, 2023

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری پر واش روم کی ٹونٹی اور پائپ چوری کرنے کی ایف آئی آر درج کر دی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے مقدمات کی تفصیل جمع کرواتے ہوئے فواد چوہدری کی غلط ایف آئی ار جمع کروائی گئی ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کو واش روم کی ٹونٹی اور پائپ چوری کی ایف آئی آر پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔

ایف ائی ار کے مطابق فواد چوہدری کی مقدمات کی تفصیل مقدمہ نمبر 889/23 درج ہیں لیکن ایف آئی ار متن میں واش روم میں ٹوٹیاں اور پائپ چوری کی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ ملتان کینٹ میں مقدمہ نمبر 889/23 درج کیا گیا ہے۔تھانہ کینٹ ملتان میں درج مقدمہ نمبر 889/23 سکول سے پائپ اور ٹوٹی چوری کا مقدمہ ہے جو مظہر حنیف کی مدعیت میں درج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 889/23 میں گورنمنٹ پرائمری سکول خیر پور بھٹہ میں بجلی کی وائرنگ چوری کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہم نیوز نے فواد چودھری سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان مقدمات کی تصدیق کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More