سنیپ چیٹ ‘اے آئی’ بھی بابر اعظم کا مداح نکلا

ہم نیوز  |  May 19, 2023

ویڈیو سٹریمنگ ایپ ‘سنیپ چیٹ’ کی جانب سے متعارف کرائے گئے چیٹ جی پی ٹی پر مبنی ایک اے آئی ٹول کا سوشل میڈیا پر ہر طرف چرچا ہے۔ کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والے افراد بھی اب اس فیچر کو پسند کرتے نظر آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں ایک سنیپ چیٹ صارف کی طرف سے سنیپ چیٹ ‘اے آئی’ کا استعمال کرتے ہوئے ایک دلچسپ سوال پوچھا گیا۔ صارف نے سوال کیا کہ قومی کرکٹر بابر اعظم کو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی میں سے کون بہتر ہے؟

جواب میں سنیپ چیٹ ‘اے آئی’ دونوں میں سے کسی کو بہتر قرار دینے سے گریز کرتے ہوئے کہتا ہے کہ دونوں ہی اچھے کھلاڑی ہیں۔ دونوں کا آپس میں موازنہ کرنا مشکل ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں کے ہی کھیلنے کے اپنے الگ انداز ہیں۔

سنیپ چیٹ صارف پھر سوال کرتا ہے کہ دونوں میں سے کسی ایک نام کا انتخاب کرنا پڑے تو؟ صارف کے اصرار کرنے پر سنیپ چیٹ ‘اے آئی’ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نام لیتا ہے۔

That's why I love with Snapchat Ai 😭❤️

— Shapatar (@_Shapatar) May 18, 2023

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More