18 نمبرویرات کوہلی کی زندگی میں کیوں اہم ہے؟

ہم نیوز  |  May 19, 2023

بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے اس راز سے پردہ ہٹا دیا ہے کہ وہ 18 نمبر کی شرٹ کیوں پہنتے ہیں،انڈر 19 ٹیم میں مجھے پہلی بار 18 نمبر کی شرٹ ملی تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے شرٹ کے نمبر سے جڑی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ انڈر 19 ٹیم میں مجھے پہلی بار 18 نمبر کی شرٹ ملی تھی، میں نے یہ شرٹ نمبر لینے کیلئے نہیں کہا تھا، یہ نمبر مجھے دیا گیا۔

شرٹ نمبر 18 کے پیچھے کی کہانی سناتے ہوئے انہوں بتایا کہ تب میرے لیے یہ صرف ایک نمبر تھا، لیکن وقت کے ساتھ یہ نمبر میری زندگی میں بہت اہم بن گیا۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے میرا ڈیبیو 18 اگست 2008 کو ہوا تھا، 2008 میں 18 دسمبر کو میرے والد بھی اس دنیا سے چلے گئے تھے،یہ دونوں تاریخیں میری زندگی میں بڑی اہم ہیں، اور یہ شرٹ مجھے ان واقعات سے بہت پہلے ملی تھی۔

انہوں نے کہاکہ اس نمبر کا میرے ساتھ جادوئی تعلق بن چکا ہے، کبھی سوچا نہیں تھا کہ لوگ میرے نام اور نمبر کی شرٹ پہنیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More