36 لاکھ جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس بند

ہم نیوز  |  May 19, 2023

نئی دہلی: بھارت میں 36 لاکھ جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میسجنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں 36 لاکھ موبائل کنکشن بند کرتے ہوئے ان کے واٹس ایپ اکاؤںٹس بھی بند کر دیئے ہیں۔

بھارتی وزیر اشونی ویشناؤ نے کہا کہ کسی بھی فون نمبر کے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر اس کا اکاؤنٹ معطل کرنے پر واٹس ایپ نے رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ہم مسلسل واٹس ایپ سے رابطے میں ہیں۔ میٹا نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ صارفین کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی موبائل کنکشنز اور ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 36 لاکھ جعلی اکاؤنٹس معطل کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارتی وزیر کے مطابق جعلی کالز اور واٹس ایپ اکاؤنٹس کی بہت زیادہ شکایات موصول ہو رہی تھیں اور سوشل میڈیا کے کئی صارفین نے انڈونیشیا، ویتنام، ملائیشیا، کینیا اور ایتھوپیا سے فراڈ کالز کی شکایت کی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More