رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی کو چھوڑ گئے

ہم نیوز  |  May 19, 2023

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عمران علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں اور وہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم کے جہاز اور جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے سے بہت دکھ پہنچا ہے۔ مجھے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مناظر دیکھ کر بہت افسوس ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈاکٹر عمران علی شاہ ںے کہا کہ معاشی طور پر پاکستان بدحالی کا شکار ہے اور خرم شیر زمان کے بھائی بھی ایئر فورس کے شہداء میں شامل ہیں جبکہ کسی نے ان سپاہیوں کا سوچا ہے جو سیاچن میں ہمارا دفاع کر رہے ہیں۔ میرے پاس اپنا دکھ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ سڑکیں بند کروں۔ میرے والد اور بڑے بھائی نے قوم کی خدمت کی لیکن مجھے اپنے آپ سے بھی بہت مایوسی ہوئی ہے۔ میں نے کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور بس لوگوں کی باتیں سنتا رہا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا کوئی افسوس نہیں اور میں نے پاکستانی پاسپورٹ اپنی مرضی سے لیا اور میں نے جو کچھ کیا پاکستان سے محبت کے خاطر کیا۔ میں کسی سے دبنے والا نہیں ہوں لیکن ملک میں جو جلاؤ گھیراؤ ہوا کوئی شک نہیں کہ وہ پی ٹی آئی نے کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More