کیا نوازشریف کی بیماری کا پتہ لگالیا کہ کیا ہے؟ بابر اعوان

ہم نیوز  |  May 18, 2023

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ کہا گیا کے زمان پارک میں 40 دہشت گرد ہیں، عمران خان نے کہا کہ وارنٹ لے کر آؤ گھر کی تلاشی کر لو۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے گھر سے دہشت گرد بر آمد کر لیے گئے ہیں،بابراعوان نے اس موقع پر سوال کیا کہ کیا انہوں نے ارشد شریف کے قاتل تلاش کر لیے؟

مزید پوچھا کہ کیا ماڈل ٹاؤن کے قاتل تلاش کر لیے گئے؟ کیا نوازشریف کی بیماری کا پتہ لگالیا کہ کیا ہے؟کیا ڈار ڈالر کو 100 روپے پر لے آیا ہے؟

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کہا جارہاہے پی ٹی آئی کو لوگ چھوڑ کرجار ہے ہیں، اس سے پہلے جتنے لوگ چھوڑ گئے پارٹی پر کیا فرق پڑا،جو چھوڑ چھوڑ کر جائے گا نئے چہروں کو ٹکٹ ملیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کہا گیا عمران خان ملک چھوڑ کرچلے جائیں گے،ایک ہی منترہ چل رہا ہے کہ اداروں کی عزت کرو، ان کا کہنا تھاکہ کیا سپریم کورٹ ادارہ نہیں،عزت لوگوں کی ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More