ایشیا کپ، بنگلا دیش نے پاکستانی تجویز کی مخالفت کر دی

ہم نیوز  |  May 18, 2023

بنگلا دیش نے ایشیا کپ 2023 کے میچز دبئی میں کرانے کی پاکستانی تجویز کی مخالفت کر دی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن یو اے ای کا وینیو قبول نہیں،کیونکہ وہاں گرمی بہت زیادہ ہے، کھلاڑی راضی نہیں ہیں۔

بی سی بی نے ایونٹ کے سری لنکا میں ہونے پر بھی کوئی اعتراض نہیں کیا ہے، بی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے اچھے تعلقا ت ہیں، پاکستان جانے پر بھی انکار نہیں ہے۔

اگر ایشیا کپ ایک ہی وینیو پر ہو تو یہ زیادہ مناسب بات ہو گی، پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے، اے سی سی اور پاکستان نے مل کر اس بارے فیصلہ کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More