پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری

ہم نیوز  |  May 18, 2023

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون پاکستانی کوہ پیما کو ستارہ امتیاز دینے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم آفس نے نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کا سرفخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کے لئے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا۔2013 میں ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More