پاکستان میں سیاسی تناو، تشدد، کریک ڈاون، امریکی اراکین کانگریس کی تشویش، انٹونی بلنکن کو خط

ہم نیوز  |  May 18, 2023

واشنگٹن: پاکستان کی صورتحال پر امریکہ کے 60 اراکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے انٹونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

امریکی اراکین کانگریس نے خط میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی بھی خلاف ورزی کی تحقیقات کرائی جائے اور اس سلسلے میں اپنے سفارتی اختیارات کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

امریکی اراکین نے کہا کہ سیاسی تناؤ اور تشدد پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More