درجہ حرارت میں خطرناک اضافہ، اقوام متحدہ کی تشویش

ہم نیوز  |  May 18, 2023

جنیوا: اقوام متحدہ نے درجہ حرارت میں خطرناک اضافے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موسمیاتی ادارے کو خبردار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے موسمیاتی ادارے ڈبلیو ایم او کو خبردار کیا کہ گرین ہاؤس گیسوں سے کرہ ارض کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی موسمیاتی ادارے ڈبلیو ایم او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سال 2023 سے 2027 تک کا عرصہ انسانی تاریخ کے گرم ترین 5 سال ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈبلیو ایم او نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت کے حوالے سے جس حد کا اندازہ تھا اب اس سے تجاوز ہونے والا ہے اور اس بات کا 98 فیصد امکان ہے کہ اگلے 5 سالوں میں درجہ حرات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک ریکارڈ کیے گئے گرم ترین 8 سال 2015 اور 2022 کے درمیان تھے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی کے ساتھ درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More