مریدکے میں 4 شیر پنجرے سے نکل گئے، علاقے میں خوف و ہراس

ہم نیوز  |  May 18, 2023

لاہور: پنجاب کے علاقے مریدکے میں شیر پنجرے سے باہر نکل گئے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مریدکے میں لگے میلے کے دوران تیز آندھی کی وجہ سے نجی سرکس کے شیروں کا پنجرہ کھل گیا جس کی وجہ سے 4 پالتو شیر پنجرے سے باہر بھاگ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پنجرے سے شیروں کے نکل جانے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے ایک شیر کو فوراً پکڑ لیا گیا جبکہ سرکس انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے دیگر 3 شیروں کو تلاش کرنے کے بد جال کے ذریعے پکڑ لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More