ایک اور رہنما نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

ہم نیوز  |  May 18, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے پارٹی چھوڑنے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں اور میڈیا پر چلنے والی اس طرح کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے متعلق میڈیا پر جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بھی پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں 23 سال سے پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا چاہے عمران خان مجھے پارٹی سے نکال ہی کیوں نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت تک پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں جب تک عمران خان کھڑے ہیں پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More