برطانیہ، پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہنرمندوں کیلئے ملازمتوں کے سنہری مواقع

ہم نیوز  |  May 17, 2023

لندن: برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنرمندوں کے لئے امیگریشن کے دروازے کھول دیے ہیں۔

سرکاری مراسلے کے مطابق برطانیہ کو اس وقت افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔

برطانیہ کے سرکاری مراسلے کے مطابق امیگریشن میں پہلی مرتبہ 226 کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے، تمام کیٹیگریز کے لئے برطانیہ میں کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں موجود طلبہ تعلیم کے بعد کام کرنے والی سہولت سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنرمندوں کے لئے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہو گا، منظور شدہ افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری کے لئے ویزہ فیس بھی کم رکھی گئی ہے۔

برطانیہ کو موزوں امیدوار کی تلاش، پرندے گننے کا معاوضہ ایک کروڑ

سرکاری مراسلے کے مطابق افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری میں 31 کیٹیگریز مختص کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More