سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر رضامند

ہم نیوز  |  May 17, 2023

آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے سعودی عرب سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2ارب ڈالر ڈیپازٹ کرانے پر رضامند ہو گیا۔

ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق پاکستان اس 2ارب ڈالر کی رقم پر سعودی عرب کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق 10مئی 2023ء کو خزانہ ڈویژن کی طرف سے اضافی ایجنڈا آئٹم کے ذریعے وفاقی کابینہ کو مطلع کیا گیا تھا کہ سعودی عرب سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک سال کے لیے 2ارب ڈالر کی رقم چار فیصد سالانہ منافع پر دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔

خزانہ ڈویژن کی طرف سے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت کی طرف سے شیئر کیا گیا مجوزہ ڈیپازٹ اگریمنٹ وزارت قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل آفس کو کلیئرنس کے لیے بھجوایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اگر وفاقی کابینہ اس معاہدے کی منظوری دے دیتی ہے تو سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خزانہ ڈویژن کی طرف سے اس معاہدے پر عملدرآمد کا اختیار دے دیا جائے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More