کامک سٹوڈیو کی سپر ہیرو مس مارول کے کردار کا خاتمہ

اردو نیوز  |  May 17, 2023

امریکی پبلشر مارول کامکس نے آئندہ شائع ہونے والی سیریز سے مسلمان سپر ہیرو کمالہ خان کا کردار ختم کر دیا ہے جس کے بعد مداح سوشل میڈیا پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق والٹ ڈزنی کمپنی کی ملکیت پبلشر مارول کامکس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  میگزین "Amazing Spider-Man #26"  میں 50 سال میں سب سے زیادہ چونکا دینے والا انکشاف ہو گا۔

یہ تازہ شمارہ 31 مئی کو کامک بُک سٹورز پر پیش کیا جائے گا تاہم آن لائن پر اس انکشاف کی مارول کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

کمالہ خان کا کردار میگزین کی ایڈیٹر ثنا امانت، سٹیفن ویکر مصنف جی ولو ولسن اور کرداروں میں شامل  ایڈرین الفونا اور جیمی میک کیلوی کے ذریعہ تخلیق کیا گیا تھا۔

اس کردار نے پہلی بار 2014 میں کیپٹن مارول کے نام سے عالمی طور پر اپنے مداحوں میں شہرت حاصل کی تھی تب سے مس مارول ایک برانڈ بن گئی تھی۔

مارول سنیماٹک یونیورس ٹی وی سیریز میں پاکستان نژاد کینڈین اداکارہ ایمان ویلانی نے مس مارول کے طور پر اداکاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے پوسٹ میں  کامکس بکس پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس عمل نے سپائیڈر مین اور مس مارول کے مداحوں کو مزید ناراض کیا ہے۔

ایک اور صارف نے پوسٹ کیا ہے کہ میرے لیے مس مارول کا خاتمہ مضحکہ خیز ہے اس لیے نہیں کہ میں جانتا ہوں کہ وہ واپس آ جائے گی بلکہ اس لیے کہ ایسے کردار کو ختم کرنے کا کوئی مطلب نہیں اور یہ صرف ان بچوں کی توہین ہے جو مداح ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More