سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج کچھ پی ٹی آئی رہنما 9مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ دوسرے فیز میں پارٹی سے لاتعلقی اور ملبہ دوسرے پر ڈال دیں گے
میں نے پہلےبھی کہا کہ یہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جس دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔ 23 سال پارٹی کو دیے ہں۔ ہماری پارٹی کے اندر سے ایسی گھٹیا باتیں کی جارہی ہیں۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی وہ تھی ہی نہیں جو اس دن نظر آیا۔ پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ہیں۔ میں نے پرتشدد واقعات سے کارکنان کو روکا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں، ریاست کے اداروں پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان نے ساری زندگی ہمیں عدم تشدد کا درس دیا۔