عامر کیانی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کی تصدیق کردی

ہم نیوز  |  May 17, 2023

محمود مولوی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر کیانی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے آباؤ اجداد فوج میں ہیں، محاذ آرائی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ سیاست میں جتنا گندا ہوچکا اب سیاست نہیں کرسکتا۔ پارٹی ہی نہیں سیاست بھی چھوڑ رہا ہوں۔

عامر کیانی نے مزید کہا کہ میرے ساتھ اور لوگ نہیں، اکیلا اعلان کروں گا۔ فیصلہ 2 ماہ پہلے کرلیا تھا اعلان آج کروں گا۔

ذرائع کے مطابق عامر کیانی آج شام 5 بجے پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More