’’نیب کا بلاوا آ گیا’’ شکرہے عمران خان کے ساتھ شامل کر لیا، شیخ رشید

ہم نیوز  |  May 17, 2023

عوامی مسلم لیگ  کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ  رشید نے کہا  ہے کہ نیب نے انہیں 190 ملیں پاونڈ کیس میں 24 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ شکر ہے نیب نے انہیں عمران خان کے ساتھ اس کیس میں شامل کرلیاہے۔

میری والدہ کے گھر اور اسلام آباد والے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں ،پولیس والے خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے ٹوئٹر کا استعمال کیا تھا مگر طاقت کا اب اندازہ ہوا، جب تک وہ  گرفتار نہیں ہوتے ، وہ دن میں دو بار ٹویٹر استعمال کریں گے، میں اپنی جنگ آئین اور قانون کے مطابق لڑوں گا۔عدلیہ اس جنگ میں جیتے گی،کرائے کے لائے گئے لوگ واپس چلے گئےہیں۔

شیخ  رشید  نے کہا کہ 15جون سے پہلے فیصلے آئیں گے ، حق اور سچ کی فتح ہوگی ، عوام جیتیں گے ، انہوں نے بستر باندھ لیا ہے، وہ چٹان کی طرح ڈٹے رہیں گے ،جیل میرا سسرال ہے،صرف یہ بتائیں کونسے کیس میں گرفتار کروگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More