74 دن پانی میں رہنے کا نیا ریکارڈ قائم

ہم نیوز  |  May 17, 2023

نیویارک: امریکی سائنسدان نے 74 دن مسلسل پانی میں رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 74 دن مسلسل پانی میں رہنے کا ریکارڈ قائم کرنے والا شخص جوزف ڈیٹوری اب خشکی پر آنا نہیں چاہتا اور وہ پانی میں 100 دن تک رہنے کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہے۔

جوزف ڈیٹوری یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں محقق ہیں اور 30 فٹ گہرے زیرآب اسٹیشن میں رہ رہے ہیں۔ جوزف نہ صرف تحقیق کر رہے ہیں بلکہ سمندری حیات کے تحفظ اور پانی میں زیادہ عرصہ رہنے سے انسانی جسم پر ہونے والے اثرات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

جوزف نے چند ہفتے قبل گہرے سمندر میں ایک نئی قسم کا سمندری جانوری بھی دریافت کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سمندر میں 73 دن رہنے کا ریکارڈ 2014 میں بنایا گیا تھا جو جوزف نے توڑ دیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More