نجم سیٹھی پھر رمیز راجہ کے نشانے پر

ہم نیوز  |  May 17, 2023

لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے ایشیا کپ کے معاملے پر نجم سیٹھی پر شدید تنقید کر ڈالی۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایشیا کپ کا مقصد برصغیر کی کنڈیشنز سے ورلڈکپ سے قبل ہم آہنگ ہونا ہے اور نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کا فائنل لارڈز میں کرانے کا کہا ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان میں بڑی ٹیموں کے دورے کرائے گئے لیکن اب نجم سیٹھی کہتے ہیں ٹیکس کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو عرب امارات لے کر جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 

رمیز راجہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے ریجنل انتخابات میں دھاندلی کی جا رہی ہے جبکہ ایشیا کپ یورپ اور پی ایس ایل دبئی میں کروانے کی باتوں سے کرکٹ کہاں لے جائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کمبینیشن مشکل سے بنایا تھا لیکن اس کو خراب کیا جا رہا ہے اور اگر شان مسعود فارم میں نہیں تو اسے زبردستی کیوں کھلایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More