کیف: یوکرین کی سپریم کورٹ چیف جسٹس کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو 27 لاکھ ڈالر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی۔
یوکرین کے چیف جسٹس ویسوولود نیازیف کو گرفتاری سے قبل کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔
یوکرین کی سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس کی گرفتاری پر اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اینٹی کرپشن بیورو نے گزشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ عدلیہ میں بڑے پیمانے پر کرپشن سامنے آئی ہے جس کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔
چیف جسٹس ویسوولود نیازیف اکتوبر 2021 میں سپریم کورٹ کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔