9مئی کو ہونےوالے واقعات انتہائی شرمناک ہیں،فواد چوہدری

ہم نیوز  |  May 16, 2023

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری اسلام آباد ہائیکورٹ سے باہر آ گئے،فواد چودھری کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح سے تمام واقعات سب کے سامنے ہیں،9مئی کو پیش آنے والے واقعات پر رنجیدہ ہوں۔

9مئی کو ہونےوالے واقعات انتہائی شرمناک ہیں،معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، جو بھی ملوث ہو کڑی سزا دی جائے۔

جناح ہاوس اور جی ایچ کیو میں جو واقعات پیش آئے اس پر پاکستانی رنجیدہ ہیں ، بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے، ان کا تعلق تحریک انصاف سے ہو یا کسی بھی جماعت سے سزا ملنی چاہیے۔

ہمارا تعلق پاکستان سے ہے اور پاک فوج ہماری ہے ، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے ، پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More